ائیر ایشیا جاپان نے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دیں

ٹوکیو: ائیر ایشیا جاپان نے ہفتے کو کہا کہ سستی ہوائی کمپنی اپنے موجودہ برانڈ کے تحت اکتوبر میں آپریشن ختم کرنے سے قبل دو ماہ کے عرصے میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کرے گی۔

کمپنی کے بیان کے مطابق، ائیر ایشیا جاپان، جو ملیشیا سے تعلق رکھنے والی ائیر ایشیا اور بڑی جاپانی ہوائی کمپنی آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) کے مابین مشترکہ منصوبہ تھا، 1 ستمبر سے 26 اکتوبر کے دوران روزانہ 14 پروازیں معطل کرے گی۔

کیرئیر نے کہا یہ منسوخیاں، جو اطلاع کے مطابق 14,000 مسافروں کو متاثر کریں گی، تمام تر راستوں پر خدمات کی فراہمی کے لیے طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہیں۔

متاثرہ روٹس والی پروازوں میں سئیول تا ناگویا اور ٹوکیو تا ساپّورو شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.