نائب وزیرِ خارجہ بہتر تعلقات کے لیے چین روانہ

ٹوکیو: جاپانی نائب وزیرِ خارجہ آکیتاکا سائیکی پیر کو سینئر اہلکاروں سے بات چیت کے لیے چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے، جو وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی جانب سے تلخ علاقائی تنازعے کی وجہ سے بدمزہ ہونے والے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔

عقابی ایبے، جنہوں نے پچھلے ہفتے ایوانِ بالا کے چناؤ میں اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، نے جمعے کو جاپانی اور چینی رہنماؤں کے مابین غیر مشروط ملاقات کا مطالبہ کیا۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، “نائب وزیرِ خارجہ سائیکی 29، 30  جولائی کو چین کا دورہ کریں گے اور چینی اہلکاروں کے ساتھ موقف کا تبادلہ کریں گے”۔

ماہرین کے مطابق، چین چاہتا ہے کہ جاپان پہلے تسلیم کرے کہ باضابطہ تنازع موجود ہے، ایک ایسا اقدام جسے ٹوکیو نے اس خوف کے تحت مسترد کیا ہے کہ یہ ٹاپوؤں پر اس کی خودمختاری کی بیخ کنی کر دے گا، جو جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہلاتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.