ریکارڈ بارش سے شیمانے، یاماگوچی میں سیلاب، اموات

ٹوکیو: یاماگوچی اور شیمانے کے صوبوں میں پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ایک آدمی مر گیا اور دو لاپتہ ہیں جیسا کہ ویک اینڈ کے دوران ریکارڈ پر موجود شدید ترین بارشیں ہوئیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ہاگی، صوبہ یاماگوچی میں ایک موسمیاتی چوکی نے اتوار کو صبح 11 سے دوپہر 12 بجے کے ایک گھنٹے میں 138.5 ملی میٹر بارش کا مشاہدہ کیا۔ ٹی بی ایس کے مطابق، ایجنسی نے کہا کہ شہر نے اوسطاً پورے ماہِ جولائی کی بارش اتوار کے ایک نصف دن میں ہی دیکھ لی۔

ایجنسی کے ایک ترجمان کے مطابق، “یہ بارش ہماری پہلے دیکھی ہوئی کسی بھی چیز جیسی نہیں تھی”۔

پولیس نے اتوار کی سہ پہر ہاگی میں آبو دریا کے کناروں سے ابلنے کے بعد املاک کو نقصان پہنچنے کی کئی اطلاعات وصول کیں۔

موسمیاتی ایجنسی نے “بے نظیر سخت بارش” کی وجہ سے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے خبردار کیا، اور کہا طوفان پیر کو وسطی جاپان کے اوپر سے گزرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.