ٹوکیو: جیسا کہ آپ میں سے اکثر لوگ جانتے ہیں کہ اس برس ماؤنٹ فوجی کو باضابطہ طور پر عالمی ورثے کی جگہ قرار دے دیا گیا۔ تاہم، چونکہ پہاڑ کوہ پیمائی کے سیزن کی وجہ سے سیاحوں کے لیے سرکاری طور پر کھلا تھا، تو پہاڑ پر ایک پالتو جانور کے گم ہونے کی افواہیں بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہیں، جہاں فیس بک اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے والے پہاڑ پر آوارہ پھرتے اکلوتے کتے کی جھلک دیکھنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ بہت سے فکرمند صارفین جانوروں کی فلاحی تنظیموں سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس بے چارے جانور کو پکڑ لیں۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ کتا آخر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا کیسے۔ غالب ترین امکان یہ ہے کہ وہ اپنے مالک کے ہمراہ وہاں لایا گیا اور کسی طرح بھاگ نکلا یا بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔
شیزوؤکا میں گونڈینبا ہیلتھ کئیر سنٹر نے ایک نجی تنظیم کی جانب سے کتا پکڑنے کی درخواست وصول کی۔ ہلکاؤ کے انسداد کےایکٹ کے تحت، اس مرکز نے کتے کو پکڑنے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر طعمہ لگا کر ایک پنجرہ نصب کیا۔
مرکزِ صحت کی جانب سے جانور کی بازیابی کی کوششیں روانی سے جاری رہنے کی خاطر عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پنجرے کے نزدیک نہ جائیں، نہ ہی کتے کو کھانے پینے کی اشیاء کے ٹکڑے دیں۔