بچوں کو کار میں چھوڑنے والا شخص ان کی ماں کے قتل پر گرفتار

اوئیتا: صوبہ اوئیتا میں پولیس نے منگل کو کہا، ایک آدمی، جو اس ماہ کے اوائل میں اپنے دو کم سن بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے اور ان کی ماں کی لاش ٹھکانے لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا، پر اس کے قتل کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، 33 سالہ ہیروشی کاوانو کو اپنی 2 سالہ بچی اور 1 سالہ بچے کو ناکاتسو میں ایک بچوں کے مرکز کے باہر کھڑی کار میں اکیلا چھوڑنے پر گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔ این ٹی وی نے خبر دی کہ اس پر ان کی ماں کی لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے جنگل میں غیر قانونی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

پیر کو کاوانو پر مبینہ طور پر عورت، جس کی شناخت مچیکو اُوئی یاما کے طور پر ہوئی، کے قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ این ٹی وی کے مطابق، اس 38 سالہ خاتون کو گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ پولیس نے کہا کاوانو نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور پولیس کو بیان میں کہا کہ وہ اور اوئیما اپنے بچوں کی بہترین طریقے سے پرورش پر جھگڑ رہے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.