بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ نے منگل کو جاپان کے اعلی ترین سفارتکار سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو متاثر کرنے والے مسائل پر بات چیت کی جیسا کہ سرکاری اخبارات نے کہا چین نے مجوزہ دو طرفہ سربراہ ملاقات کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا، وزیرِ خارجہ وانگ یی اور نائب وزیرِ خارجہ لیو زینمن نے جاپانی نائب وزیرِ خارجہ آکیتاکا سائیکی سے ملاقات کی۔
اس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، “دونوں اطراف نے چین جاپان تعلقات پر کھلے ڈھلے انداز میں اپنے موقف کا تبادلہ کیا، چین نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو درپیش مسائل پر واضح انداز میں اپنی پوزیشن کا اظہار کیا”۔
وزارتِ خارجہ نے کہا، “دونوں اطراف مختلف ذرائع اور مختلف درجات پر پیغام رسانی جاری رکھیں گی”۔