4 کار ساز اداروں کا بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے چارجنگ کا انفراسٹرکچر تیار کرنے کا معاہدہ

ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن، نسان موٹر کو، ہنڈا موٹر کو اور متسوبشی موٹرز کو نے پیر کو ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت وہ  مشترکہ طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے چارجرز کو فروغ دیں گے اور چارجنگ نیٹ ورک سروس تعمیر کریں گے جو جاپان میں ڈرائیوروں کو زیادہ سہولت مہیا کرے گی۔

یہ اقدام چارجنگ انفراسٹرکچر والے مراکز کی فوری تعمیر کی اشد ضرورت کے اقرار میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اب انہوں نے مشترکہ مفاہمت کے تحت مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے کہ چارجنگ انفراسٹرکچر کی عوامی قدر و قیمت ہے اور اس کو بہتر بنانے کا کام اس مختصر سے دورانیے میں تیزی سے کیا جانا چاہیے جب تک سبسڈیز دستیاب ہیں۔

منزل پر پہنچنے اور دورانِ سفر چارجنگ، ہر دو کے ذیل میں نارمل چارجنگ لمبی مدت والے قیام کے لیے موزوں ہے جبکہ فوری چارجنگ مختصر قیام کے لیے موزوں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.