یوکوہاما: پچھلے دسمبر کی 2 تاریخ کو صوبہ یاماناشی کی ساساگو سرنگ گرنے سے مرنے والے نو افراد میں سے پانچ کے اعزاء کی جانب سے دائر کردہ ہرجانے کے مقدمے کی پہلی سماعت پیر کو منعقد ہوئی۔
896 ملین ین کا یہ مقدمہ، جو سرنگ چلانے والی کمپنی سنٹرل نیپون ایکسپریس وے کو (نیکسکو) کے خلاف دائر کیا گیا ہے، یوکوہاما کی ضلعی عدالت میں چلایا جا رہا ہے۔
اس مقدمے میں نیکسکو پر ساساگو سرنگ کے سیلنگ پینلز کا معائنہ کرنے میں غفلت کا الزام لگایا گیا ہے۔