بوسان، جنوبی کوریا: ایک جنوبی کوریائی عدالت نے منگل کو جاپان کی متسوبشی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کو حکم دیا کہ جاپان کے نوآبادتی قبضے کے دوران پانچ جنوبی کوریائیوں سے جبری مشقت لینے کے معاملے پر بطور ہرجانہ 400 ملین وون (360,200 ڈالر) ادا کرے، جو اس مہینے دوسرا ایسا فیصلہ ہے۔
بوسان ہائی کورٹ کا فیصلہ نیپون اسٹیل اینڈ سومیتومو میٹل کارپوریشن کے خلاف ایک الگ فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں جاپان کے 35 سالہ جنوبی کوریائی قبضے کے دوران جبری مشقت پر چار جنوبی کوریائیوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
جنوبی کوریائی حکومت کا خیال ہے کہ اس وقت کام کرنے والی 299 جاپانی کمپنیوں نے نوآبادیاتی تسلط کے دوران جبری مشقت کا استعمال کیا۔