سونی، پینا سانک پیشہ ورانہ استعمال کے لیے اگلی نسل کی بصری ڈسکس کے معیارات تشکیل دیں گے

ٹوکیو: سونی کارپوریشن اور پینا سانک کارپوریشن نے منگل کو کہا انہوں نے ایک بنیادی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پیشہ ورانہ مقاصد کے لیے اگلی نسل کی بصری ڈسکس (سی ڈی، بلو رے ڈسک وغیرہ) کے استعمال کے لیے مشترکہ طور پر معیارات تشکیل دینا ہے، جس کا مقصد ان کے محفوظات کا کاروبار بڑھانا ہے جس میں ڈیجیٹل ڈیٹا لمبے مقاصد کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے۔ سونی اور پیناسانک نے محسوس کیا تھا کہ بصری ڈسکوں کو آنے والے برسوں میں بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے قابل ہونا چاہیئے جیسا کہ محفوظات کی منڈی (آرکائیو مارکیٹ، مثلاً پرانی فلموں کو لمبے عرصے کے لیے محفوظ کر لینا) میں مستقبل کی بڑھوتری کی توقع تھی، اور انہوں نے اس معاہدے کے ذریعے اس کا جواب دیا۔ (یاد رہے کہ سی ڈی اور ڈی وی ڈی کا استعمال انٹرنیٹ وغیرہ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے کم ہو رہا ہے۔ اب نئی نسل کی بصری ڈسکوں مثلاً بلو رے پر پیشہ ورانہ مقاصد کے لیے ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے جیسا کہ لمبے عرصے تک ڈیٹا محفوظ کرنے کے کاروبار کا تذکرہ آیا)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.