ایٹمی نگران ادارہ فوکوشیما نگران ٹیم کو مضبوط بنائے گا

ٹوکیو: ایک ایجنسی اہلکار نے منگل کو کہا، جاپان کا ایٹمی نگران ادارہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر نگرانی مضبوط بنائے گا، جب تابکار زیرِ زمین پانی کے سمندر میں خارج ہونے کے عمل نے سائٹ آپریٹر (ٹیپکو) پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔

رساؤ کے ان واقعات نے پلانٹ کی غیر یقینی صورتحال اور ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) کی مسائل کی ایک طویل فہرست سے نپٹنے کی صلاحیت پر خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، جو دو برس قبل سونامی تلے غرقاب ہوا تھا جس کی وجہ سے ری ایکٹر پگھلاؤ کا شکار ہوئے۔

اہلکار کے مطابق، ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) کا ارادہ ہے کہ پانی کی آلودگی اور سمندر کے ماحولیاتی نظام پر اس کے اثرات کی تفتیش کے لیے دو وقف ٹیمیں مقرر کرے۔

جیسے جیسے جاپان کے ایٹمی نگران ادارے نے ٹیپکو کے دعوؤں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا، بالآخر اس نے رساؤ کی تصدیق کرنے والے ٹیسٹوں کی نتائج میں تاخیر کا اعتراف کیا۔

جمعے کو دو غیر ملکی ایٹمی ماہرین، جو فوکوشیما نگران پینل کے رکن ہیں، نے عدم شفافیت پر ٹیپکو پر شدید تنقید کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.