ٹوکیو: پولیس والے ایک عورت کی تلاش میں ہیں جس نے منگل کی رات ٹوکیو میں جے آر تاکادانوبابا اسٹیشن کے زنانہ ٹوائلٹ میں گیس کا اسپرے کر دیا، جو آنسو گیس یا تیز مصالحوں کا آمیزہ لگتی تھی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات 10:30 کے قریب پیش آیا۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سپرے کے بعد سات عورتوں کو ہسپتال لے جایا گیا جو آنکھوں اور گلے میں درد کی شکایت کر رہی تھیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کوئی خاتون اس واقعے میں شدید زخمی نہیں ہوئی۔
پولیس نے ظاہر نہیں کیا کہ ان کے خیال میں اسپرے حادثاتی طور پر ہو گیا تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا۔ این ٹی وی نے بتایا، واقعے کے ذرا سی دیر بعد ایک عورت اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دوڑتی ہوئی داخل ہوئی اور خیال ہے کہ وہ ایک ٹرین پر سوار ہو گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عورت 20 کے پیٹے میں تھی، اس کے بال لمبے، سیاہ اور سفید دھاری دار ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ موقع کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔