جاپانی پہاڑی سلسلے میں چوتھے جنوبی کوریائی کوہ پیما کی لاش دریافت

ٹوکیو: جاپانی پولیس نے بدھ کو کہا انہوں نے چوتھے جنوبی کوریائی کوہ پیما کی لاش حاصل کر لی ہے جو تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوا تھا جب وسطی جاپان کے ایک پہاڑی سلسلے میں یہ گروپ لاپتہ ہو گیا۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے کہا، مرنے والے مرد کی لاش صوبہ ناگانو میں 2,728 میٹر اونچے ماؤنٹ ہینوکیو کے قریب ایک کھائی کے ساتھ پائی گئی۔

پولیس نے منگل کو اسی علاقے میں تین دیگر جنوبی کوریائیوں کی لاشیں دریافت کی تھیں۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، خیال ہے کہ یہ چاروں ہائپو تھرمیا (جسمانی درجہ حرارت گر جانے) کی وجہ سے ہلاک ہوئے، اگرچہ پولیس نے باضابطہ طور پر ان کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا۔

وہ ایک 20 رکنی جنوبی کوریائی کوہ پیما گروپ کا حصہ تھا، جن میں سے نو خراب موسم میں لاپتہ ہو گئے۔ ان میں سے پانچ صحیح و سالم واپس آ گئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.