ٹوکیو: صنعتی ماہرین کے مطابق، یوٹیلیٹی کمپنیوں کے نرخوں میں ستمبر میں ہونے والا ایک اور اضافہ جاپان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دے گا۔
آٹھ بڑی بجلی اور گیس کمپنیاں یکم ستمبر سے اپنے نرخوں میں اضافہ کریں گی۔ 10 بڑی بجلی کمپنیوں میں سے چار نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اضافے کے بعد ان کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے۔
ٹی بی ایس کے مطابق، بجلی کمپنیوں میں سے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نرخوں میں 26 ین کا اضافہ کرے گی، چوبو الیکٹرک پاور کو 15 ین، کانسائی الیکٹرک پاور کو 12 ین اور کیوشو الیکٹرک پاور کو 1 ین کا اضافہ کرے گی۔
دوسری جانب جن یوٹیلیٹی کمپنیوں نے اپنے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ان میں ہوکوریکو الیکٹرک پاور کو، جو 9 ین کی کمی کرے گی، ہوکائیدو الیکٹرک پاور کو، جو اپنے نرخوں میں 13 ین کی کٹوتی کرے گی، شیکوکو الیکٹرک پاور کو، جو اپنے چارجز میں 12 ین کی کمی کرے گی، اور اوکی ناوا الیکٹرک پاور کو، جو اپنے نرخ 27 ین گرائے گی، شامل ہیں۔