ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے بدھ کی رات مسلم ممالک کے سفارتکاروں اور سفیروں کے لیے ڈنر پارٹی کا انعقاد کیا جو رمضان کے مہینے میں دن بھر روزہ رکھنے کے بعد شام کو کھایا جاتا ہے۔
جی جی پریس کے مطابق، غیر رسمی ‘افطار’ ڈنر، جو ٹوکیو میں وزیرِ اعظم کے دفتر میں منعقد ہوا، کے موقع پر اپنی افتتاحی تقریر میں ایبے نے اسلامی ممالک اور جاپان کے مابین تعلق کی جانب اشارہ کیا جو ان کی نظر میں “غیر شکستہ تعلق” ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ زیادہ تعداد میں مشرقِ وسطی کا سفر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
رواں برس ابھی تک ایبے پہلے ہی تین مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر چکے ہیں۔
ڈنر کے شرکاء میں مصری سومو پہلوان اوسوناراشی (جس کا اصل نام عبد الرحمن احمد شالان ہے) بھی تھا، جو افریقہ سے پہلا “سیکیتوری” ہے (ایسا پہلوان جو سومو کے چوٹی کے دو حصوں میں گنا جائے اور جسے تنخواہ ادا کی جاتی ہو)۔