ٹوکیو: ایک جاپانی یونیورسٹی نے بدھ کو کہا وہ جعلسازی والے ڈیٹا کی وجہ سے ایک تحقیق منسوخ کر دے گی جس نے سوئس ادویہ ساز دیو نووارٹس کی تیار کردہ بلڈ پریشر کی دوا کے موثر پن کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ اقدام ایک بڑھتے ہوئے اسکینڈل کے باب میں تازہ ترین اضافہ ہے جس میں الزامات لگائے گئے ہیں کہ جاپانی یونیورسٹیوں میں “والسارٹان” نامی دوا کی تحقیقات کے ایک سلسلے میں جعلی ڈیٹا استعمال کیا گیا جس نے دوروں اور گلے کی سوزش میں اس کے موثر پن کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا۔
بدھ کو ٹوکیو کی جیکیئے یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن نے کہا وہ ایک تحقیق کو منسوخ کرے گی جو چھ برس قبل ایک اعلی سطح کے جرنل “دی لانسیٹ” میں شائع ہوئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق، تین دیگر جاپانی یونیورسٹیاں ایسے ہی دعوؤں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔