ٹیوٹا: ٹیوٹا نے جمعے کو کہا کہ جون تک کے تین ماہ کے لیے اس کا نیٹ منافع 93.6 فیصد کے ریکارڈ اضافے سے بڑھ کر 562.19 ارب ین ہو گیا، اور اس نے کہا وہ اس برس پوری دنیا میں 10 ملین گاڑیاں پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے کار سازے ادارے نے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ کلیدی امریکی طلب بھی بڑھوتری کی جانب گامزن رہی ہے، جس نے ٹیوٹا کو پچھلے برس کے مقابلے میں ہمیشہ بڑھتے ہوئے منافع کے اندراج میں مدد دی۔
تاہم ٹیوٹا کے مقامی حریفوں نسان اور ہنڈا نے سہ ماہی کے لیے ملے جلے نتائج ظاہر کیے، جس میں ہنڈا کی آمدن میں 7 فیصد کمی ہوئی جیسا کہ اس نے ایک بڑی توسیع پر خرچے میں اضافہ کیا، جبکہ نسان کے نیٹ منافع میں اپریل تا جون کی سہ ماہی کے لیے 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مینجنگ آفسیر تاکوؤ ساساکی نے ایک بیان میں کہا، منافع “زرِ مبادلہ کی شرح میں کمی بیشی اور لاگت میں کمی کی کاروائیوں کے ذریعے منافع کی بہتری کے لیے بین الاقوامی کوشش کی وجہ سے بڑھا”۔
جمعے کو ٹیوٹا کی جانب سے نتائج شائع ہونے سے قبل ٹوکیو میں ٹیوٹا کے حصص 3.37 فیصد اضافے سے 6,430 ین پر پہنچ گئے۔