شنگھائی: چین کی فوج کی پشت پناہی رکھنے والی ایک ویڈیو گیم، جو کھلاڑیوں کو بیجنگ اور ٹوکیو کے جزیرہ جاتی تنازع میں دشمن سے لڑنے کی اجازت دیتی ہے، جمعرات کو فروخت کے لیے پیش ہوئی۔
“گلورئیس مشن آنلائن”، “کال آف ڈیوٹی” نامی گیم کا چینی جواب ہے، جو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی۔
ایک شخص پر مشتمل پرانی شوٹر گیم کا آنلائن ورژن یہ گیم، جسے پی ایل اے اپنے فوجیوں کی تربیت میں استعمال کرتی رہی، مشرقی بحر چین کے جزائر دکھاتی ہے جنہیں بیجنگ میں دیاؤیو اور ٹوکیو میں سینکاکو کہا جاتا ہے۔
ان جزائر پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہا ہے، جن پر چین کا دعویٰ ہے لیکن جاپان کا کنٹرول ہے۔ بیجنگ کے جہاز باقاعدگی سے متنازع پانیوں میں جاتے ہیں، اور سرکاری میڈیا کے مطابق، جاپانی جہازوں کو بتاتے ہیں کہ وہ اس کے علاقے میں مداخلتِ بیجا کر رہے ہیں۔
یہ گیم چین کے پہلے طیارہ بردار جہاز لیاؤنگ، جو پچھلے برس فوج کے زیرِ استعمال آیا، کے کمپیوٹر سے تیار شدہ ورژن سے طیارے اڑانے کا منظر بھی دکھاتی ہے۔