بے گھر شخص نے خود کو آنلائن نیلام کر دیا، چند ہی منٹ میں 600 بولیاں وصول

ٹوکیو: اس وقت انٹرنیٹ پر کچھ توجہ کھینچنے والے واقعات میں سے ایک جاپان کا 25 سالہ بے گھر شخص بھی ہے جس نے خود کو یاہو! پر بطور “چیز” فروخت کے لیے رکھ دیا۔ نیلامی جیتنے والا کوئی بھی شخص نظری طور پر اسے اپنے گھر لانے اور رہائش مہیا کرنے کے قابل ہوتا۔

خیال ہے کہ یہ بے گھر شخص اپنے بڑے قرضے کے نتیجے میں سخت حالات سے گزر رہا تھا اور اپنی پنشن یا قومی ہیلتھ انشورنس کی ادائیگیاں کرنے سے معذور تھا۔ تاہم آنلائن رہنے کے مختصر عرصے کے دوران اس شخص نے 600 تک بولیاں وصول کیں۔

اس بے گھر شخص کا ایک ذاتی صفحہ اور ٹوئٹر کھاتہ بھی ہے، چنانچہ یہ عین ممکن ہے کہ نیلامی حذف کیے جانے کے بعد بھی بہت سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے اس سے رابطہ کیا ہو اور اسے رہائش مہیا کرنے کی پیشکش بھی کی ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.