ٹوکیو: امریکہ کے محکمہ دفاع کے ہتھیاروں کے مرکزی خریدار فرینک کینڈال نے جمعرات کو ٹوکیو میں جاپان کے دفاعی ٹھیکے داروں کے نگران اہلکاروں سے ملاقات کی، جو ان کی صنعتی نگرانوں سے پہلی ملاقات تھی، جو عدم تشدد کی حامی قوم کی سمندر پار ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔
امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق، دفاعی خریداریوں، ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس کے انڈر سیکرٹری نے وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت پر اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وہ ٹوکیو میں اپنے قیام کے دورن وزارتِ امورِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کا دورہ بھی کریں گے۔
مذکورہ تینوں وزارتیں ان رہنما ہدایات پر غور کر رہی ہیں، جن کے تحت طے ہو گا کہ جاپانی دفاعی ٹھیکے دار کمپنیاں کونسے ہتھیار، کس کو فروخت کر سکیں گی۔
کینڈال کا وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت، جو برآمدات کی نگرانی کرتی ہے، کا دورہ امریکی محکمہ دفاع کو صنعتی اہلکاروں کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو قوانین کی تبدیلی کی تشکیل میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں جو متسوبشی ہیوی انڈسٹریز –جس نے دوسری جنگِ عظیم کے دور کے زیرو فائٹر بنائے تھے– اور کاواساکی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ، جو آبدوزیں تیار کرتی ہے، کو امریکی (اسلحہ) مہیا کار بننے میں مدد دے سکتے ہیں۔