ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو انکارپوریشن کا کہنا ہے کہ کروسی –کمپنی کی زیادہ تیز رفتار کی حامل ایل ٹی ای سروس جو زیادہ سے زیادہ 112.5 میگا بٹس فی سیکنڈ کا ڈاؤن لنک مہیا کرتی ہے — 30 جولائی کو 15 ملین کی حد پار کر گئی۔
کروسی کے وصول کاروں کی تعداد 24 دسمبر، 2010، جب دنیا کی اولین تجارتی ایل ٹی ای سروسز میں سے ایک کا آغاز ہوا، سے بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وصول کاروں کی تعداد دسمبر 2011 میں ایک ملین ہوئی تھی، اس برس فروری میں 10 ملین اور اب، صرف پانچ ماہ کے بعد 15 ملین ہو گئی ہے۔
حالیہ بڑھوتری کو گرمائی لائن اپ کی کامیابی اشتہاری مہم سے معاونت حاصل ہوئی ہے، جس میں مئی میں زیادہ مقبول ایکسپیریا اے SO-04E اور گیلیکسی ایس 4 SC-04E کے ماڈلوں پر متعارف کروائی گئی خصوصی رعایت بھی معاون رہی۔
ڈوکومو نے کہا وہ اپنے ایل ٹی ای نیٹ ورک کے لیے رابطہ کاری کی سہولت اور ڈیٹا کی ترسیل کی رفتار میں پھیلاؤ اور بڑھوتری جاری رکھے گا۔