ٹوکیو: جاپان نے اتوار کو ایک مال بردار راکٹ داغا جو عالمی خلائی اسٹیشن کے عملے کے لیے ساز و سامان لے جا رہا ہے، جس میں ایک چھوٹا سا روبوٹ بھی شامل ہے جو ملک کے خلا نوردوں میں سے ایک کے لیے بطور ساتھی بھیجا جا رہا ہے۔
جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) کی جاری کردہ خبری تصاویر سے پتا چلا کہ ایچ ٹو 2 راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:48 پر جنوبی جزیرے تانگےشیما سے فضاء میں بلند ہوا۔
جاکسا کے ایک ترجمان نے انٹرنیٹ پر اسٹریم ہونے والے ایک نشریے میں کہا، “ایچ ٹی وی 4 ماڈیول طے شدہ وقت کے مطابق راکٹ سے الگ ہو گیا اور آئی ایس ایس کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے”۔
اتوار کے مشن کے ساتھ ایک چھوٹا سا بولنے والا روبوٹ بھی تھا۔ یہ انسان نما روبوٹ خلاء نورد کوئچی واکاتا کے لیے گپ شپ کے ساتھی کا کردار نبھائے گا، جو اس برس کے اواخر میں اسٹیشن پر پہنچیں گے۔ “وہ خلائی اسٹیشن پر جانے والا اولین روبوٹ ہو گا۔”
یہ روبوٹ، جو وسیع اقسام کی جسمانی حرکات کر سکتا ہے، کچھ مشنوں میں بھی کردار ادا کرے گا، اور کنٹرول روم سے خلاء نورد کو پیغامات پہنچائے گا۔
این پی اے کے وائٹ پیپر میں بلیئنگ، بوڑھوں کے خلاف جرائم، تعاقب اور ہیکنگ جیسے جرائم نمایاں