6 شدت کے زلزلے نے شمال مشرقی جاپان کو ہلا دیا، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

ٹوکیو: اتوار کو ایک طاقتور زلزلے نے شمال مشرقی جاپان کو ہلا ڈالا جو وہی علاقہ ہے جسے اڑھائی برس قبل دیو قامت سونامی اور زلزلے نے تباہ کر ڈالا تھا، تاہم نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی فوری اطلاعات نہیں تھیں۔

یہ زلزلہ جس کی ابتدائی شدت 6.0 تھی دوپہر 12:29 پر ٹکرایا، اور اس کا مرکز صوبہ میاگی کے ساحل سے پرے سمندری فرش سے قریباً 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، زلزلے نے ایک وسیع علاقے کو ہلا ڈالا، بشمول فوکوشیما اور ایواتے کے صوبے، اور سونامی کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔

فوکوشیما ڈائچی چلانے والی یوٹیلیٹی ٹوکیو الیکٹرک پاور کو نے کہا وہاں کسی قسم کے مسائل کی اطلاع نہیں ملی۔

نشرکار این ایچ کے ٹی وی نے کہا، کچھ سڑکیں بند ہو گئیں کچھ ریل گاڑیاں حفاظتی جانچ پڑتال کے لیے روک دی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.