ریکوزنتاکا: 2011 میں جب جحیم سونامی نے ریکوزنتاکا کو نقشے سے تقریباً مکمل طور پر مٹا دیا، تو اس سے قبل اس کے قدیم ساحل اور فراواں پائن کے جنگلات جاپان کی سیاحتی پٹی پر ایک پرانا اور بہت زیادہ استعمال ہونے والا مقام تھے۔
اب سیاح واپس آ رہے ہیں، تاہم اب کی بار وہ تباہی اور مرنے والوں کی یادگاریں دیکھنا چاہتے ہیں، جو “سیاہ سیاحت” قرار دئیے جانے والے ایک طرزِ عمل کی تازہ ترین مثال ہے جب چھٹیوں پر جانے والے دوسروں کی کمبختی دیکھنے کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں۔
ٹریول ایجنٹ شوئنیچی ماتسودا، جنہوں نے 24 لوگوں کے ٹور کا اہتمام کیا، نے کہا انہوں نے یہ اس لیے کیا چونکہ وہ “آفت کی یاد بھلائے جانے سے روکنا چاہتے تھے”۔
آکیرا ائیکاوا، جو مچھلی، سمندری گھاس اور دوسری پروسیس شدہ بحری مصنوعات فروخت کرتے ہیں، نے کہا آفت کے بعد ریکوزنتاکا اور قریبی علاقوں میں آنے والے لوگ (آمدن وغیرہ کی) کمی پوری کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔
انہوں نے اضافہ کیا، “تاہم جب وہ یونہی پوچھتے ہیں کہ کتنے لوگ ہلاک ہوئے تو اس سے تکلیف پہنچتی ہے”۔