سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد جی ڈی پی میں بڑھوتری 1 فیصد تک کم ہو سکتی ہے، جاپان

ٹوکیو: حکومتی پیش گوئیوں سے پتا چلا کہ مالی سال 2014/15 کے لیے جاپان کی اقتصادی بڑھوتری کی شرح کم ہو کر 1 فیصد تک آ سکتی ہے، جو اس برس کے دوران متوقع شرح کے نصف سے بھی کم ہے، جیسا کہ سیلز ٹیکس میں طے شدہ اضافہ اخراجات کو عارضی طور پر کم کرے گا۔

کیبنٹ آفس کے مطابق، اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال  2013/14 کے دوران جاپان کی اقتصادی نمو کی پیش گوئی 2.8 فیصد ہے جیسا کہ بہتری ہوتی افرادی قوت کی منڈی صارفین کے اخراجات (کی شرح اور طاقت) بڑھا رہی ہے اور جیسا کہ 15 برس کی تفریطِ زر ختم کرنے والی پالیسیاں جڑ پکڑ رہی ہیں۔

کیبنٹ آفس کے مطابق، مالی سال 2014/15 کے دوران نجی اخراجات میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع ہے، جو موجودہ مالی سال کی نمو کی شرح 2.1 فیصد سے کم ہے۔

اہلکار نے کہا، تاہم ٹیکس میں اضافہ 2014/15 کے مالی سال کے لیے اقتصادی بڑھوتری کی شرح میں سے 0.6 فیصد پوائنٹ چرا لے گا جیسا کہ صارفین خریداری سے ہاتھ کھینچ لیں گے۔

کیبنٹ آفس نے کہا، مالی سال 2014/15 میں مجموعی طور پر صارفی قیمتوں میں 3.3 فیصد اضافے کی توقع ہے، تاہم ٹیکس میں اضافہ نکال کر دیکھیں تو قیمتیں 1.2 فیصد بڑھیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.