حکومت کا کہنا ہے فوکوشیما پلانٹ روزانہ 300 ٹن زہریلا پانی سمندر میں خارج کر رہا ہے

ٹوکیو: ایک جاپانی حکومتی اہلکار نے بدھ کو کہا تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے اندازے کے مطابق 300 ٹن آلودہ پانی روزانہ سمندر میں خارج ہو رہا ہے، جب وزیرِ اعظم نے بدھ کو عہد کیا تھا کہ تابکار پانی کا رساؤ روکنے کے لیے حکومتی کوششوں میں تیزی پیدا کریں گے۔

ملک کے ایٹمی نگران ادارے کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ فوکوشیما پلانٹ سے سمندر میں رسنے والا انتہائی تابکار پانی ایک “ہنگامی حالت” تخلیق کر رہا ہے جسے ٹیپکو اپنے بل پر قابو کرنے میں کامیاب نہیں ہے۔

ٹیپکو ایک “بائی پاس” تعمیر کر کے زیرِ زمین پانی کو پلانٹ کی عمارت میں رسنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم سمندری پانی میں تابکار عناصر کی مقدار میں حالیہ اضافوں نے یوٹیلیٹی کو مجبور کیا ہے کہ مہینوں کے انکار واپس لے اور تسلیم کرے کہ آلودہ پانی سمندر میں پہنچ رہا ہے۔ ہوکائیدو یونیورسٹی کے محقق اور زیرِ زمین پانی کے ماہر کوتارو اوہگا نے کہا، بہتر ہو گا کہ اگر وہ صاف پانی کو پلانٹ تک پہنچنے سے پہلے پمپ کر سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.