گرمی کی لہر میں شدت، کوچی میں درجہ حرارت 40 سے بڑھ گیا

ٹوکیو: جاپان کے صوبے کوچی میں ہفتے کو درجہ حرارت 40.7 درجے سے بڑھ گیا جیسا کہ گرمی کی ایک لہر نے بیشتر جاپان کو لپیٹ میں لینا جاری رکھا۔ یہ 2007 کے بعد پہلا موقع تھا کہ جاپان میں درجہ حرارت 40 درجے سے بلند ہوا۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ہفتے کی دوپہر تک پورے ملک میں 655 نگران مراکز نے 30 درجے سے اوپر درجہ حرارت ریکارڈ کیا، اور ان میں سے 295 مقامات پر پارہ 35 درجے سے بھی اوپر چلا گیا تھا۔ وسطی ٹوکیو میں دوپہر 2 بجے کے قریب درجہ حرارت 37.4 درجے تھا، جس سے ہفتہ اب تک گرمیوں کا گرم ترین دن بن گیا۔

ایجنسی نے کہا، یاماناشی، شیزوؤکا، گونما، سائیتاما اور میازاکی تمام صوبوں میں درجہ ہائے حرارت 36 درجے سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔ کیوتو میں درجہ حرارت 37.2، ناگویا میں 36.6 اور اوساکا میں 36 رہا۔

صرف ہوکائیدو کے کچھ حصے ہفتے کی گرمی کی لہر سے بچے رہے، جبکہ کوشیرو میں 25 درجے کا خوشگوار درجہ حرارت رہا۔

دریں اثناء آتش زنی اور آفات سے متعلق ایجنسی اور صحت کے حکام نے لوگوں، خصوصاً بوڑھوں پر زور دیا کہ گرمی کی لہر کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اور بہت سا پانی پئیں اور ائیر کنڈیشنر استعمال کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.