فوکوشیما کی نگرانی کر رہے ہیں اور مدد کے لیے تیار ہیں، آئی اے ای اے

ویانا: اقوامِ متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جمعے کو کہا وہ جاپان کے تباہ حال ایٹمی بجلی گھر سے سمندر میں تابکار پانی کے اخراج کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور طلبی پر مدد کے لیے تیار ہے۔

ویانا سے تعلق رکھنے والی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے عوامی اطلاعات کے ڈائریکٹر سرگی گاس نے ایک بیان میں کہا، “جاپانی حکام نے موجودہ رساؤ اور مستقبل کے اخراج کے خلاف اپنے طے شدہ انسدادی اقدامات کی وضاحت کی ہے”۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ آئی اے ای اے نے پہلے ہی جاپانی حکام کو سفارشات مہیا کر دی تھیں کہ مائع فضلے سے کیسے نمٹا جائے، اور اپریل میں ایک مشن کی رپورٹ نے ٹیپکو کو ترغیب دی تھی کہ سائٹ پر جمع ہونے والے پانی سے نمٹنے کے لیے اپنے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کرے۔

انہوں نے کہا، رپورٹ نے نوٹ کیا تھا کہ “رساؤ کے واقعات کی فوری نشاندہی اور ان کے مضمرات کی شدت کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کا ہونا انتہائی ضروری تھا”، اور اضافہ کیا: “آئی اے ای اے درخواست پر معاونت مہیا کرنے کو تیار بیٹھی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.