کوماموتو کے ہسپتال نے جاپان میں پہلی مرتبہ گود لینے کی خدمات کی فراہمی شروع کر دی

کوماموتو: فوکودا ہسپتال، جو کوماموتو میں بچہ جنائی اور امراضِ نسواں سے متعلق ایک ہسپتال ہے، جاپان میں پہلا ہسپتال بن گیا ہے جو بے یار و مددگار چھوڑے گئے ننھے بچوں کو گود لینے کی خدمات پیش کر رہا ہے۔

وزارتِ صحت نے کہا ہسپتال نے مئی سے دو بچوں کو گود دیا ہے۔ کوماموتو نیچین چی شمبن کے مطابق، یہ ہسپتال 6 سال سے کم عمر کے بدسلوکی کا شکار یا بے یار و مددگار بچوں کو گود دینے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

جاپان میں گود لینے کی خدمات مہیا کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ گود لینے کے خواہشمند والدین سے چندہ وصول کرتی ہیں۔ تاہم فوکودا ہسپتال نے اعلان کیا کہ وہ نجی شعبے سے ایسا کوئی چندہ یا تعاون وغیرہ قبول نہیں کرے گا۔ “ہم گود لینے کے عمل میں کسی مشکوک روپے کے بہاؤ کی اجازت نہیں دیں گے۔” کوماموتو نیچین چی شمبن نے ہسپتال کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا، روپیہ وصول نہ کر کے ہم شفافیت بڑھائیں گے اور کاروباری عناصر سے نجات حاصل کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.