جاپان، روس 19 اگست کو علاقائی تنازع پر مذاکرات کا اہتمام کریں گے

ٹوکیو: جاپان اور روس 19 اگست کو ماسکو میں بات چیت کا اہتمام کریں گے تاکہ عشروں پرانے سرحدی جھگڑے کا حل نکالنے کی کوششوں کا احیاء کیا جا سکے جس نے دونوں اطراف کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد امن معاہدے پر دستخط سے روکا ہوا ہے۔

ٹی وی آساہی کی اتوار کی خبر کے مطابق، وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمہ نے کہا کہ جاپانی نائب وزیرِ خارجہ شنسوکے سوگیاما روسی نائب وزیرِ خارجہ ایگور مورگولوف سے ملاقات کر کے ہوکائیدو سے پرے روس کے زیرِ قبضہ چار جزائر پر بات چیت کریں گے۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اپریل میں اپنی ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں مذاکرات دوبارہ سے شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

روس اور جاپان کے مابین 1950 کے عشرے سے امن معاہدے پر اتفاق میں ناکامی کی وجہ سے دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہے ہیں۔ سابق وزرائے اعظم یاسوؤ فوکودا اور تارو آسو نے 2008 اور 2009 میں نچلے درجے کے مختصر دورے کیے تھے۔

جاپان خصوصی طور پر روسی توانائی کے ذرائع کی درآمد بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے جیسا کہ وہ 2011 میں فوکوشیما ایٹمی آفت کے بعد اپنی توانائی کی فراہمی میں تنوع پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.