فوجتسو، مائیکروسافٹ میجی یاسودا کے 30,000 مشیروں کو ونڈوز 8 ٹیبلٹس سے لیس کریں گے

ٹوکیو: فوجتسو لمیٹڈ اور مائیکروسافٹ جاپان کو، میجی یاسودا لائف انشورنس کو، کو قریباً 30,000 کسٹم ڈیزائن والے ونڈوز 8 ٹیبلٹ مہیا کر رہے ہیں جو اس کے مشیروں (سیلز اہلکاروں) کے لیے نئے سیلز ٹرمینل کا کام کریں گے۔

یہ جاپان میں ونڈوز ٹیبلٹس کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی ہے، اور دنیا میں ان ٹیبلٹس کی فروخت کے بڑے معاہدوں میں سے ایک بھی۔ میجی یاسودا لائف انشورنس ستمبر سے پورے ملک میں قریباً 1200 مقامات پر فروخت کی سرگرمیوں کی سرانجام دہی کے لیے نئے ٹیبلٹس کا استعمال شروع کرے گا۔

میجی یاسودا لائف انشورنس نے کہا وہ گاہکوں کی آراء کی بنیاد پر اپنی کاروباری خدمات پر بہ تفصیل انداز میں نظرِ ثانی کر رہا ہے تاکہ گاہکوں کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کیا جا سکے، اور وہ گاہکوں با آسانی سمجھ میں آنے والی معلومات –جنہیں وہ قابلِ قدر سمجھتے ہیں– کی وضاحتیں براہِ راست مہیا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.