شمالی ایشیا میں ایٹمی بجلی پر اعتماد کے بحران میں اضافہ ہو رہا ہے

تائپے/ ٹوکیو: حکومت نے کہا ہے کہ شاید تائیوان میں ایک ایٹمی بجلی گھر تین برس سے تابکار پانی خارج کرتا رہا ہے، جس سے شمالی ایشیا میں ایٹمی سیفٹی پر بڑھتے ہوئے اعتماد کے بحران میں تازہ اضافہ ہوا ہے۔

جاپان 2011 میں ایک سونامی سے تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے بہنے والا تابکار پانی روکنے کے لیے جد و جہد میں مصروف ہے۔

تائیوان پاور کو (تائی پاور)، جو جزیرے کے ایٹمی بجلی گھروں کو چلاتا ہے، کے ایک اہلکار نے کہا پانی ذخیرہ کے تالابوں سے نہیں آیا، بلکہ ٹھنڈائی یا فرشوں کو صاف کرنے والے پانی سے آیا ہو سکتا ہے۔

تائیوانی ایکٹوسٹ 2011 میں جاپان کے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر پگھلاؤ کو بطور وجہ استعمال کرتے ہوئے جزیرے پر ایٹمی بجلی کا استعمال ترک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جبکہ جنوبی کوریا میں بھی چھ ری ایکٹر اس وقت بند پڑے ہیں — تین دیکھ بھال یا چلنے کی اجازت ختم  ہونے کی وجہ سے، اور دیگر تین جعلی دستاویزات استعمال کر کے فراہم کردہ تاریں تبدیل کرنے کی وجہ سے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.