مغربی، مشرقی جاپان میں جاری گرمی کی لہر سے 4 ہلاک

ٹوکیو: اہلکاروں اور خبروں کے مطابق، ہفتے کو ایک گرمی کی لہر نے جاپان کا دم گھونٹنا جاری رکھا جیسا کہ دو شہروں میں درجہ ہائے حرارت 40 درجے سے اوپر چلے گئے، جس سے ویک اینڈ کے دوران کم از کم چار لوگ ہلاک ہو گئے۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کوفو، صوبہ یاماناشی میں نصف سہ پہر کے وقت درجہ حرارت 40.6 سی (سینٹی گریڈ) تھا۔

موسمیاتی ایجنسی نے اتوار کو قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ملک کے 47 میں سے 39 صوبوں میں درجہ حرارت 35 درجے سی سے بڑھ جائے گا۔

کیودو نیوز ایجنسی نے کہا، ہفتے کو مغربی جاپان میں ایک 84 سالہ عورت اور 66 سالہ آدمی گرمی کی لہر سے ہلاک ہو گئے جب انہیں کھیتوں میں بے سدھ پڑے ہوئے پایا گیا۔

اوساکا کے جنوب میں واقع شہر آریتا میں طبی امداد سے متعلق ایک اہلکار نے کہا، ایک 80 سالہ خاتون ہسپتال میں چل بسی جب اسے اتوار کی صبح اپنے لکڑی کے گھر میں گری ہوئی پایا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.