سائیتاما: ایروما، صوبہ سائیتاما میں پولیس نے اتوار کو کہا کہ وہ ایک کار کے ڈرائیور کی تلاش میں ہیں جس نے 80 کے پیٹے میں دو خواتین کو ٹکر مار دی، ایک کو ہلاک اور دوسری کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کو شام 7:20 کے قریب ایک کراسنگ پر پیش آیا جس پر ٹریفک کی بتیاں نہیں لگی ہوئی تھیں۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ دو خواتین، جن کی عمریں 82 اور 83 سال تھیں، ایک بون اودوری ایونٹ کی پریکٹس کے لیے جا رہی تھیں جب انہیں ایک کار نے ٹکر مار دی اور پھر رکی نہیں۔
پولیس نے کہا، ایک عینی شاہد نے 119 پر کال کی اور عورتوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد میں 83 سالہ عورت کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے کہا، اس کی ساتھی ابھی تک کوما میں ہے۔