کیسےنّوما: ایک آوارہ کشتی جو جاپان کے 2011 کے سونامی سے تباہی کی علامت بن گئی تھی، نے عرصہ دراز سے صوبہ میاگی کے شہر کیسےنّوما کو تقسیم کیا ہوا ہے، ایک گروہ جو چاہتا تھا کہ اسے بچاؤ کی یادگار کے طور پر محفوظ رکھا جائے اور دوسرا گروہ اس تکلیف دہ یاد دہانی کو دفع کرنا چاہتا تھا۔
پچھلے ہفتے شہر نے ایک زوردار بحث اور شہر بھر میں رائے شماری کے بعد اعلان کیا کہ اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ اس جہاز کا بغور جائزہ اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ کہ سونامی کی آفت کے دو برس بعد بھی تباہی کس طرح جاپان کو تکلیف دے رہی ہے۔
330 ٹن وزنی کیوتوکومارو دیو قامت سونامی کے ہاتھوں شہر کی گودی سے بہتا ہوا 750 میٹر دور ایک رہائشی علاقے میں آ گیا تھا۔
یوشیمی ایبے، جو ایک 72 سالہ خاتونِ خانہ اور کیسےنّوما کی رہائشی ہیں، ان لوگوں میں سے تھیں جو اس جہاز سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے۔
کیسےنّوما کے مئیر شیگیرو سوگاوارا مایوس تھے کہ یہ یادگار جلد ہی چلی جائے گی۔ “فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔”