کوچی میں درجہ حرارت 41 درجے کے ریکارڈ تک پہنچ گیا

ٹوکیو: جاپان میں ابلتے ہوئے درجہ ہائے حرارت نے پیر کو پارہ 41 درجے سیلسئیس کی ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا، جب ویک اینڈ کے دوران گرمی اور لُو لگنے سے کم از کم نو لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

ملکی موسمیاتی ایجنسی نے جاپان کے 47 میں سے 38 صوبوں کے لیے سخت گرمی کا انتباہ جاری کیا، اور لوگوں کو کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور اپنے ائیر کنڈیشنر استعمال کریں۔

جاپانی اہلکاروں اور ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، ہفتے اور اتوار کو شدید گرم درجہ ہائے حرارت نے کم از کم نو لوگوں کی ہلاکت میں حصہ ڈالا تھا۔

پچھلے ماہ ایک اور گرمی کی لہر نے کم از کم ایک درجن زندگیوں کا خراج وصول کیا تھا۔

جاپان بھر میں مسلسل تیسرے دن درجہ ہائے حرارت 40 سیلسئیس سے اوپر گئے ہیں جیسا کہ بحر الکاہل کے ایک زیادہ دباؤ والے نظام نے ملک کو لپیٹ میں لیے رکھا۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا، اس (درجہ حرارت) نے زیادہ سے زیادہ 40.9 درجے سیلسئیس کا اگست 2007 کا ریکارڈ توڑ دیا جو دو وسطی جاپانی شہروں میں درج کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.