این ای سی پاپوا کا کیبل سسٹم تعمیر کرے گا

ٹوکیو: این ای سی کارپوریشن نے پیر کو کہا اس نے پی ٹی ٹیلی کمیونیکاسی انڈونیشیا (پی ٹی ٹیلی کام) کے ساتھ پاپوا کیبل سسٹم تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخظ کیے ہیں، جو ایک تیز رفتار والا زیرِ سمندر آپٹیکل کیبل سسٹم ہے جو نیو گنی کے جزیرے پر انڈونیشیا کے پاپوا صوبوں کو مربوط کرے گا۔

یہ کیبل سسٹم، جس کی لمبائی 2000 کلومیٹر ہے، انڈونیشیا کے پاپوا صوبوں کو مربوط کرنے والا پہلا زیرِ سمندر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم ہے اور توقع ہے کہ ملک کی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ اسے 40 گیگا بٹس فی سیکنڈ سے 100 گیگا بٹس فی سیکنڈ تک کی مواصلات لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد پی ٹی ٹیلی کام کے ملک بھر میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورکس کو مکمل کرنا ہے۔ (فائبر آپٹک ایسی تار ہوتی ہے جو شفاف پلاسٹک یا شیشے کے ریشوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اور اس میں سے بجلی کی بجائے روشنی کے ذریعے سگنل بھیجے اور وصول کیے جاتے ہیں چونکہ روشنی کی رفتار سب سے زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ تاریں سمندروں تلے بچھا کر دنیا کو تیز رفتار انٹرنیٹ سے مربوط کیا جاتا ہے۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.