وزارتِ تعلیم بلیئنگ کے انسداد کے لیے قانون سازی میں عجلت کر رہی ہے

ٹوکیو: وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس ہفتے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں اس نے تعلیم ماہرین اور مقامی اداروں کے نمائندوں سے جاپان میں بلیئنگ کے تدارک کے لیے قانون سازی میں بہتری کے لیے مشورہ طلب کیا۔

ٹی بی ایس نے خبر دی کہ کانفرنس میں مندوبین سے کہا گیا کہ بلیئنگ کے سنگین کیسوں کے لیے ہنگامی نظاموں پر غور کریں اور ایسے طریقوں کا مشورہ دیں جن کے ذریعے اسکول اور مقامی حکومتیں بلیئنگ سے نمٹ سکیں۔

کانفرنس کے موقع گفتگو کرنے والوں میں وہ خاندان بھی شامل تھے جن کے بچے بلیئنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے، اور اس کے ساتھ ساتھ بلیئنگ مخالف تنظیموں کے اراکین بھی موجود تھے۔

وزارت نے کہا کہ اراکین کے پاس ہنگامی رہنما ہدایات کی تیاری کے لیے ستمبر کے آخر تک کا وقت ہے۔ وزارت کے ایک ترجمان نے اضافہ کیا کہ وہ نئی قانون سازی کرنے میں جلدی کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب اسے پتا چلا کہ پچھلے برس اپریل تا اکتوبر کے دوران بلیئنگ کے 144,000 واقعات کی اطلاع دی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.