کیوتو کے قصبے میں آتش بازی میں دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات

ٹوکیو: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ آتش بازی کے ایک میلے پر ہونے والے دھماکے –جس نے پر ہجوم جگہ کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا– کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کم از کم 59 لوگ زخمی ہو گئے تھے جن میں سے کچھ کو سنگین نوعیت کے جلنے کے زخم آئے۔

عینی شاہدین نے متاثرین، بشمول بچوں، کی حالت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شعلے بجھانے کی کوشش میں زمین پر لوٹتے ہوئے چلا رہے تھے، جبکہ جمعرات کی رات ہونے والے اس میلے کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں افراد بھاگ نکلے۔

خیال ہے کہ یہ دھماکہ میلے میں دریا کنارے لگے کھانے پینے کے سینکڑوں اسٹالز کے پیچھے ہوا، جو ہر برس کیوتو کے قدیم دارالحکومت کے باہر منعقد کیا جاتا ہے اور 100,000 سے زائد لوگوں کو کشش کرتا ہے۔

ویڈیو فوٹیج سے پتا چلا کہ اسٹالز، جو مشروبات اور کھانے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے، شعلوں میں گھر گئے اور آسمان دھوئیں سے بھر گیا، جس کے بعد دھماکہ پھٹ پڑا۔

کوئچی تائیمورا، مقامی چیمبر آف کامرس کے سربراہ جس نے میلے کا اہتمام کیا تھا، نے جمعے کی سہ پہر ایک پریس کانفرنس میں اس دھماکے پر معذرت طلب کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.