فیس بک پر ہیروشیما، ناگاساکی کے آفت رسیدہ افراد بارے پوسٹ کرنے پر اسرائیلی اہلکار معطل

یروشلم: سرکاری تعلقاتِ عامہ سے تعلق رکھنے والے ایک اسرائیلی اہلکار کو فیس بُک پر غیر مہذب تحاریر لکھنے کے کام پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ایک حکومتی اہلکار نے جمعرات کو کہا کہ ڈینی سی مین کو فی الوقت کام روک دینے کو کہا گیا۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی چونکہ اسے رپورٹروں سے اس معاملے پر بات چیت کی اجازت نہیں تھی۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا سی مین اپنے عہدے پر واپس آئے گا یا نہیں۔ سی مین نے تبصرے سے انکار کیا۔

ہاریٹز اخبار میں شائع ہونے والی اپنی ایک تحریر میں سی مین نے کہا تھا کہ وہ ہیروشیما اور ناگاساکی متاثرین کی یاد میں اپنی “اچھائی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی” جاپانی اور بین الاقوامی تقریبات سے “تنگ” ہے۔

“ہیروشیما اور ناگاساکی جاپانی جارحیت کا نتیجہ تھے۔ آپ نے جو بویا وہی کاٹا،” اس نے کہا۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان خاتون اِلنا سٹائن نے کہا جاپان کے سفارتخانے نے اس تبصرے پر وضاحت طلب کی تھی۔ سٹائن نے کہا یہ اسرائیل کا سرکاری موقف بیان نہیں کرتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.