ٹوکیو: فوجتسو نے جمعے کو این ٹی ٹی ڈدکومو کی جانب سے اپنے نئے اسمارٹ فون راکو راکو 2 F-08E کا اجراء کیا۔
تازہ ترین 1.7 گیگا ہرٹز کواڈ کور (چار کور والے) سی پی یو اور فوجتسو کے فلیگ شپ ماڈلز میں استعمال ہونے والی دوسری ٹیکنالوجیوں سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیا اسمارٹ فون ڈوکومو کے انتہائی تیز رفتار والے کروسی مواصلاتی نیٹ ورک سے تقویت یافتہ ہے، اور اس میں توانائی کی بچت کرینوالی اگلی نسل کی وائٹ میجک ایل سی ڈی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ نیا ڈسپلے توانائی کی کھپت میں قریباً 50 فیصد تک کی کمی کر سکتا ہے،اور ڈسپلے کی چمک کو بہتر بنا کر دیکھنے میں مشکل حالات –مثلاً گھر سے باہر تیز دھوپ — میں اس پر نظر ڈالنا آسان بناتا ہے۔
اس میں نئی راکو راکو ٹچ اسکرین بھی موجود ہے جو روایتی ٹیلی فون پر حقیقی بٹن دبانے کے احساس کو مزید گہرا کرتی ہے۔ اس کا نتیجہ مطالعہ پذیری میں قابلِ ذکر اضافے اور استعمال میں آسانی کی صورت میں نکلتا ہے۔
فوجتسو نے اپنی راکو راکو کمیونٹی کو بھی نئی شکل دی ہے، ایک انٹرنیٹ سروس جو صارفین کو اپنے مشاغل اور مقبول موضوعات پر گفتگو سے لطف اٹھانے کا موقع دیتی ہے، اور اس نے نئے گروپ فیچر شامل کرنے کے ساتھ ساتھ پیغام رسانی کی صلاحیتوں کو بھی وسعت دی ہے تاکہ اراکین پیغامات کا تبادلہ کر سکیں۔