جنوبی کوریا کی جاپان کو تاریخ کا سامنا کرنے کی ترغیب؛ چین نے جاپانی سفیر طلب کر لیا

سئیول: جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہائے نے جمعرات کو جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنے پڑوسیوں سے تعلقات کی بحالی کے لیے “تاریخ کا سامنا کرے”، اسی دن جب ٹوکیو کے اعلی ترین اہلکاروں نے ایک جنگی یادگار کا دورہ کیا تھا جسے اس کے سامراجی ماضی کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

پارک نے 1910 تا 1945 جاپانی قبضے سے کوریا کی آزادی کی برسی کے موقع پر ایک تقریر میں خبردار کیا کہ جاپان کے نوآبادیاتی تسلط پر موجود اختلافات “دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کو سیاہ” کر رہے ہیں۔

بہت سے جنوبی کوریائیوں کا خیال ہے کہ جاپان اپنے نوآبادیاتی تسلط کے دوران کی گئی بدسلوکیوں کا مداوا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

درجنوں قانون سازوں اور دو وزراء بشمول یوشیتیکا شیندو، جو امورِ داخلہ اور مواصلات کے وزیر ہیں، نے جمعرات کو حاضری دی تھی، اگرچہ سئیول نے بار بار انتباہ کیا کہ ایسی حاضریاں تعلقات کو شدید نقصان پہنچائیں گی۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بیجنگ میں چین نے جمعرات کو جاپانی سفیر کو طلب کر کے کابینہ کے اراکین کے ان دوروں کی مذمت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.