برازیلی پولیس نے جاپان میں تہرے قتل کا مشتبہ شخص گرفتار کر لیا

ساؤ پاؤلو: برازیلی پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے جو دسمبر 2006 میں جاپان میں اپنی برازیلی گرل فرینڈ اور اس کے دو بیٹوں کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہے۔

فیڈرل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایڈیلسن ڈونیزیٹے نیویس جاپان کے “مطلوب ترین مجرموں” میں سے ایک ہے، تاہم برازیلی شہری کے طور پر اسے جاپان کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ اسے جمعرات کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کہا نیویس شیزوؤکا میں تہرے قتل کے ایک دن بعد جاپان میں سزائے موت کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے برازیل بھاگ آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیویس کو 90 برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم برازیلی قانون کے تحت کوئی بھی 30 برس سے زیادہ قید میں نہیں گزار سکتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.