ٹوکیو: امریکی فوج نے جمعے کو اوکی ناوا میں اپنے ایچ ایچ 60 ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دوبارہ سے شروع کر دیں باوجویکہ جاپان نے 5 اگست کو ایچ ایچ ہیلی کاپٹر کے کریش کی وجوہات کا پتا چلنے تک ایسا نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایچ ایچ 60 کو جمعہ کی صبح کادینا سے اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
پچھلے ہفتے جاپانی وزارتِ دفاع نے امریکہ سے کہا تھا کہ حادثے کے بعد ایچ ایچ 60 ہیلی کاپٹروں کو نہ اڑائے۔ یہ ہیلی کاپٹر جب کیمپ ہانِسن پر کریش ہوا تو وہ کسی نامعلوم تربیتی مشن پر تھا، جس میں عملے کا ایک رکن ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
جاپان نے حادثے پر امریکہ کو باضابطہ طور پر شکایت جمع کروائی تھی، جو ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی میرین کارپس کی جانب سے جزیرے پر 12 عدد مزید ایم وی 22 اوسپرے مال بردار طیاروں کی تعیناتی پر سخت مقامی مخالفت پائی جاتی ہے۔
جی جی پریس کے مطابق، امریکی فضائیہ نے کہا کہ حادثے کے بعد ایچ ایچ 60 ہیلی کاپٹروں پر جانچ پڑتال اور دیکھ بھال کا کام مکمل ہو گیا ہے۔