ایواتے: شیبویا میں ریٹیلر 109 اسٹور کے رجحان انگیز فیشن برانڈز نے صوبہ ایواتے کی چار نو عمر لڑکیوں کے تعاون سے جمعہ کو آفت زدہ کامائیشی میں عارضی اسٹور کا افتتاح کیا۔ یہ تین روزہ اقدام اس علاقے میں کامرس کو تحریک دینے اور بحال کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوان لوگوں کے لیے تھوڑا سا گلیمر مہیا کرنے کی ایک کوشش ہے۔
کامائیشی — جو صوبہ ایواتے میں ایک ساحلی شہر ہے، جس کا پانی سے متصل حصہ دو برس قبل سونامی میں بری طرح متاثر ہوا تھا — اتوار تک 109 گروپ کے ایک اسٹور شیبویا 109 کاماشیشی کی میزبانی کر رہا ہے۔
ٹی وی آساہی نے ہفتے کو خبر دی کہ یہ اقدام چار مقامی اسکول کی طالبات کی وجہ سے ممکن ہوا جنہوں نے شیبویا 109 کمپلیکس کے صدر کو خط لکھا اور علاقے میں کاروبار کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے مدد کی درخواست کی۔ 109 ڈیپارٹمنٹ اسٹور سے چار اسٹورز نے کامائیشی میں میں اپنے عارضی مراکز قائم کیے۔ یہ منصوبہ اتوار کی سہ پہر ایک فیشن شو پر اختتام پذیر ہو گا۔