ٹوکیو: جاپان میں 30 اگست کو اجراء سے قبل اگلے ہفتے سے وارنر برادرز کی فلم “مین آف اسٹیل” کے پوسٹرز ایک نئے حلیے میں نظر آئیں گے۔
ان پوسٹرز میں 30 سالہ برطانوی اداکار ہنری کیول، جنہوں نے سپر مین کا کردار ادا کیا، ماؤنٹ فوجی کے اوپر سے اُڑ رہے ہیں۔ یہ 1979 میں سپر مین کی پہلی فلم کے اجراء کے بعد سے پہلا موقع ہے کہ سپر مین فلم کا پوسٹ جاپان کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔ پوسٹر کے ڈیزائن میں تبدیلی ایک پیچیدہ عمل ہے اور ہالی وُوڈ ایسے معاملات کو سختی سے کنٹرول کرتا ہے۔
اسپورٹس نیپون کے مطابق، تاہم اس مرتبہ صرف جاپان (جو ان 70 ممالک میں شامل ہے جہاں فلم جاری کی گئی) کو ایک اصلی پوسٹر بنانے کی اجازت دی گئی۔
اگلے ہفتے کیویل، ساتھی اسٹار رسل کروئے اور ڈائریکٹر زیک سنیڈر اس فلم کے افتتاح کے لیے جاپان کا دورہ کریں گے۔