پینل میں دواؤں کی آنلائن خرید و فروخت کے قوانین پر مباحثہ

ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود نے ملاقاتوں کے ایک سلسلے کی پہلی ملاقات کا اہتمام کیا ہے جن کا مقصد جاپان میں بلا نسخہ دواؤں (جن کی فروخت کے لیے فزیشن کا نسخہ درکار نہ ہو) کی آنلائن فروخت کے لیے قوانین میں ترمیم کرنا ہے۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، وزارت نے کہا وہ موجودہ ضوابط کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے جو دوا فروشوں پر شرط عائد کریں گے کہ آنلائن خریداری کے لیے وہ ٹیلی فون یا اسٹور میں مشورے کی سہولت دیں۔

پینل کی جانب سے زیرِ بحث آنے والی دیگر تجاویز میں ویب صفحات کی تخلیق شامل ہے جن پر اسٹوروں اور عملے کے اراکین کی تصاویر پوسٹ کی جائیں گی جو انٹرنیٹ پر دوائیں فروخت کرنے کے لیے اجازت یافتہ ہوں۔

وزارت غیر تجویز شدہ دواؤں کی آنلائن فروخت پر پابندی ہٹانے کے معاملے پر تقسیم کا شکار رہی ہے۔ بڑا عدم اتفاق اس بات پر ہے کہ کلاس 1 ادویات سے کیسے نمٹا جائے، ایسی ادویات جن کے سنگین ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں۔ ایک دھڑا مکمل طور پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ دوسرا درخواست کر رہا ہے کہ بہتر ہے ایسے تمام سودے آمنے سامنے سر انجام دئیے جائیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.