ایبے کو فوجی تبدیلیوں پر نہیں روکیں گے، آئینی نگران ادارے کا عندیہ

ٹوکیو: جاپان کے آئینی نگران ادارے کے سربراہ نے جمعے کو عندیہ دیا کہ وہ وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی جانب سے ملکی فوج پر پابندیاں نرم کرنے کی کوشش کو بلاک نہیں کرے گا۔

جنگ کے بعد امریکہ کے تیار کردہ آئین کی دفعہ 9 کو اگر لفظ بہ لفظ لیا جائے تو یہ جاپان کو فوج رکھنے سے روک دیتی ہے، تاہم فرانس کی فوج جتنی بڑی فوج رکھنے کے لیے اس میں پہلے ہی کھینچ تان کی جا چکی ہے۔

مزید جارح مزاج جاپانی مسلح افواج کا معاملہ علاقے کے بہت سے حصوں میں خدشات پیدا کر دیتا ہے جو دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپانی تسلط کے ہاتھوں نشانہ بنے تھے۔

کابینہ کا آئینی بیورو کئی عشروں سے یہ موقف اپنائے ہوئے ہے کہ جاپان کے پاس مجموعی خود حفاظتی کا حق ہے لیکن وہ اسے استعمال نہیں کر سکتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.