ٹوکیو: پولیس کے مطابق، پچھلے فوکوچیاما ، صوبہ کیوتو میں ایک آتش بازی کے میلے میں دھماکوں سے زخمی ہونے والے دو افراد، جن میں ایک 10 سالہ بچہ تھا، پیر کو زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔
پولیس نے کہا، مرنے والے دھماکے میں زخمی ہوئے 60 کے قریب افراد میں شامل تھے، جس نے جمعرات کے کیوتو کے قدیم دارالحکومت کے باہر سالانہ میلے کے موقع پر آنے والوں کی تفریح طبع کے لیے سجائے گئے کھانے پینے کے اسٹالز کے چیتھڑے اڑا دئیے تھے۔
مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، 10 سالہ سورا یامان پیر کو علی الصبح جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک 35 سالہ شخص ناؤکی کُورودا ہسپتال میں میں دوپہر سے ذرا دیر بعد انتقال کر گیا۔
پولیس نے قبل ازیں کہا تھا کہ 18 افراد کو جلنے کے شدید زخم آئے ہیں۔
روزنامہ یومیوری شمبن نے پیر کو کہا کہ ہسپتال میں ایک 13 سالہ لڑکا اور 8 سالہ لڑکی کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ دھماکہ اس وقت رونما ہوا جب اس جگہ موجود 350 کے قریب اسٹالز میں سے ایک کے مالک نے ایک بجلی کے جنریٹر کو دوبارہ بھرنے کے لیے پٹرول کے کین کا ڈھکن ہٹایا۔