منی بس پہاڑ کی ڈھلوان سطح پر گر جانے سے 1 ہلاک، 11 زخمی

ناگانو: پولیس نے پیر کو کہا ناگانو میں اتوار کو ایک آدمی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے جب ایک منی بس سڑک سے اُلٹ کر پہاڑی ڈھلوان پر جا گری۔

پولیس کے مطابق، منی بس شوقیہ فوٹو گرافروں کے ایک گروہ کو لے جا رہی تھی جو ناگانو میں فوٹو گرافی کے ایک ٹرپ کے بعد گیفو واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موڑ پر کوئی حفاظتی جنگلہ نہیں تھا اور جائے حادثہ کے قریب سڑک پر گھسٹنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔

تفتیش کاروں نے کہا گیفو سے ایک 82 سالہ شخص، جس کا نام شِنساکو کاوامورا پتا چلا ہے، کو ہوائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔ 11 دیگر مسافران، تمام کی عمریں 64 تا 84 سال، کو حادثے میں معمولی زخم آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کرائے پر لی گئی منی بس کے 64 سالہ ڈرائیور، جس نے اس ٹرپ کی منصوبہ بندی بھی کی تھی، سے پوچھ گچھ کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ حادثے کی وجہ معلوم کر سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.